پشاور :عمران خان نے ”صحت کا اتحاد“ مہم کا افتتاح کر دیا
جمعہ 13 فروری 2015 16:17
پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پشاور اور قبائلی علاقوں میں ”صحت کا اتحاد “ کے نام سے مہم کا آغاز کر دیا ہے ، مہم کے دوران کمسن بچوں کو موذی اور مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قطرے پلائے جائیں گے ، مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم قبائلی علاقوں میں وفاقی حکومت کے تعاون سے پروگرام لانچ کر رہے ہیں ، ہمیں اس مہم میں پاکستان آرمی کا تعاون حاصل ہے جو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے ، عمران خان نے کہا کہ ہم نے پچھلے سال خیبر پختونخوا میں ”صحت کا پروگرام “ شروع کیا جو دنیا بھر میں مقبول ہوا ، لیکن بدقسمتی سے قبائلی علاقوں سے سرحد ملنے کی وجہ سے ہمیں اس علاقہ میں کام کرنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہوا ، اس کے علاوہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز میں اضافہ ہوا ، اگر اس مسئلے کا ہنگامی بنیادوں پر حل تلاش نہ کیا تو یہ لوگ یہاں سے باہر نہیں جا سکیں گے اور انہیں بیرون ملک روزگار کی خاطر سفر کیلئے ٹیکے لگوانے پڑیں گے ، ہم اس علاقے کیلئے یہ اہم پروگرام شروع کر رہے ہیں ، عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی ، وزیرستان سے اس مرض کے وائرس پاکستان آرہے ہیں ، یونیسیف ، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ یو اے ای کی حکومت بھی اس مہم میں مکمل تعاون کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.