گیس پائپ لائن منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا انتہائی ضروری ہیں، ظہیر بھٹہ،

مزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار اور صنعتکار مالی مشکلات کا شکار ہیں، چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی

جمعہ 13 فروری 2015 18:54

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) ٹاؤن شپ انڈسٹریز میں گزشتہ تین ماہ سے صنعتی مقاصد کیلئے مسلسل گیس بند ہے جس سے کاروباری طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے اورگیس سے چلنے والی صنعتیں بند ہونے سے مزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار اور صنعتکار مالی مشکلات کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نےآن لا ئن سے خصوصی گفتگو میں کیا۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے 1680کلومیٹر تاپی گیس لائن پراجیکٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیس بحران کے باعث گیس سے چلنے والی صنعتیں بند اور بحران کا شکار ہیں تاہم پاکستان کو گیس کی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے گیس پائپ لائن منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ صنعتی شعبہ کو مسلسل گیس کی فراہمی سے صنعتیں پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق کام کرینگی اور حکومتی ریونیو میں اضافہ کا باعث بنیں گی نیزٹیکسٹائل کے علاوہ صنعتی شعبہ کو مسلسل گیس کی فراہمی سے حکومت کا صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگااس لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر صنعتوں کو گیس کی سپلائی جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :