میانوالی،چشمہ بیراج اور دیگر حساس مقامات کی سیکورٹی سخت

ہفتہ 21 جولائی 2007 13:01

میانوالی(اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین21 جولائی2007)ضلع میانوالی میں دہشت گردی اور خود کش حملوں کے ممکنہ خطرہ کہ پیش نظر چشمہ بیراج جناح بیراج سمیت تمام حساس مقامات کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے محکمہ واپڈا نے بھی گرڈ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے بلٹ پروف انتظامات کیے ہیں تاکہ کوئی دہشت گرد اور تخریب کار گرڈ اسٹیشنوں کو نشانہ نہ بنا سکے میبنہ اطلاع کے مطابق پی اے ایف بیس اور ایٹمی بجلی گھروں کی بھی سیکورٹی کو مزید سخت ترین کردیا گیا اور ان کے اطراف میں رینجر اور آرمی اورخفیہ اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کرکے انہیں ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔