دنیابھر میں سالانہ ایک کروڑ7 2لاکھ سے زیادہ افراد کینسر کا شکار ہوتے ہیں،ڈاکٹر ظفر اقبال

جمعہ 13 فروری 2015 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء)ہیلتھی لائف سٹائل پروجیکٹ سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پروجیکٹ ڈائریکٹرو صدر گلوبل این جی او ڈاکٹر ظفر اقبال میاں چیف ٹرینرفرحان خاں ،پروجیکٹ منیجر شاہ زیب،پروجیکٹ کو آرڈی نیٹر مس ندا سہیل اور میڈیا ایڈؤائزر ڈاکٹر محمد افضل میو نے کہا ہے کہ گلوبل ویلفیئر آگنائزیشن پاکستان کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیابھر میں سالانہ ایک کروڑ7 2لاکھ سے زیادہ افراد کینسر کا شکار ہوتے ہیں اور ہر سال81لاکھ سے زیادہ افراد اس موذی کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

اگر موجودہ صورت حال کوکنٹرول نہ کیا گیا تو 2030تک کینسر میں سالانہ مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 2کروڑ 60لاکھ اور ہلاک ہونے والوں کی تعدادڈیڑھ کروڑسے تجاوز کرنے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

ہیلتھی لائف سٹائل اپنا کر کینسر اور دیگر مہلک امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔جمعہ کو گلوبل ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کینسر کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں کینسر سے 17فیصد اموات پھیپھڑوں،11فیصد پیٹ جبکہ 7فیصد چھاتی کینسر سے ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین میں ہر سال 90.ہزارسے زیادہ کینسر کے کیس رپورٹ ہیں خواتین میں بریسٹ کینسر جبکہ مردوں میں پھیپھڑوں اور پراسٹیٹ کے علاوہ منہ کے کینسر میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا سرطان کی بروقت تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج ممکن ہے۔مگرملک میں سرطان کی ابتدائی تشخیص کی شرح بہت کم ہے جس کی وجہ عوام میں مرض سے آگاہی کا فقدان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کینسر کی ابتدائی علامات میں مستقل تھکن ، وزن میں اچانک کمی ، درد ، بخار ، ہاضمے کی مسلسل اور کھانسی وغیر ہ شامل ہے ۔پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے جسم میں قوت مدفعت کا نظام بحال ہوتا ہے ۔مناسب متوازن خوارک کا استعمال کینسر سے بچاو میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔