بھارت ‘ گھر میں بھی سگریٹ پینا مشکل ہوگا

ہفتہ 21 جولائی 2007 14:31

نئی دہلی ( اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین21 جولائی2007) بھارت میں سگریٹ نوشی کرنیوالوں کیلئے اب خود اپنے گھر میں سگریٹ پینا بھی مشکل ہو جائیگا ۔ مرکزی وزیر صحت امبومنی رام داس نے کہا ہے کہ حکومت بہت جلد سگریٹ نوشی کیخلاف ایک سخت قانون وضع کرے گی ‘ اس قانون کے تحت نہ صرف عام مقامات پر بلکہ کسی بھی ایسی جگہ پر جہاں کوئی ملازم کام کر رہا ہو تمباکو نوشی ممنوع ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس طرح گھریلو ملازم یا ملازمہ کی موجودگی میں خود اپنے گھر میں سگریٹ پینا بھی جرم تصور کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :