پشاور ، صوبے بھر میں غیر معیاری اور مضر صحت انڈوں کی فروخت میں تیزی آ گئی

ہفتہ 14 فروری 2015 14:25

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں غیر معیاری اور مضر صحت انڈوں کی فروخت میں تیزی آ گئی ہے ۔ موسم سرد ہونے کے باعث فارمی انڈوں ، چائنز انڈوں اور دیسی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ جس کے باعث مضر صحت انڈوں کی بڑی تعداد شہر میں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انٹی کرپشن کی جانب سے سوات میں ساٹھ ہزار سے زائد مضر صحت انڈے برآمد کئے تھے مضر صحت انڈے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کئے جا رہے ہیں ۔

تاہم انتظامیہ نے اس پر آنکھیں بند کرلی ہیں۔ زیادہ تر مضر صحت انڈے بیکری کے تاجروں پر فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ شہر میں مضر صحت انڈوں کی فروخت میں اضافہ کے باعث فارمی انڈے فی درجن 110تک آ گئے ہیں غیر معیاری اور مضر صحت انڈے بھی فارمی انڈوں اور چائنز انڈوں جیسے ہوتے ہیں جس کے بارے میں عام صارفین کو معلومات نہیں ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :