ژوب سے 13فروری کو لاپتہ ہونیوالے پولیو ٹیم کے اراکین کا تاحال سراغ نہ مل سکا

ہفتہ 14 فروری 2015 17:37

ژوب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی اور تودہ کے درمیان جمہ 13فروری کو لاپتہ ہونے والے پولیو ٹیم کے اراکین کا 26گھنٹے گذررنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا ڈپٹی کمشنر ژوب شیرانی نذر محمد کھیتران سے رابطہ کرنے پر انہوں نے اغوا کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پولیو اراکین کی تلاش کے لئے متعلقہ علاقے میں ٹیمیں بھیجوائی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ تیرہ فروری کو پولیو مہم کے سلسلے میں جانے والی ٹیم جس میں پولیو کے دو کارکن محمد کریم،عبدالحمید ڈرائیور صمد خان مندوخیل فیڈرل لیویز کے دو اہلکار محمد ایوب اور محمد نسیم ہسپتال کے ایمبولینس سمیت لا پتہ ہوگئے تھے اور تا حال کوئی سراغ نہ مل سکا پیرا میڈیکل سٹاف کے صدر طاہر ہوتک نے بتایا کہ جب پولیو ٹیم سے رابط منقطع ہوا تو اُسی دن ایک بجے ہم نے انتظامیہ کو بروقت آگاہ کر دیا تھا لیکن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور انتظامیہ نے بالکل عدم توجہی کا مظاہرہ کیا اسی سلسلے میں پیرا میڈیکل سٹاف کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکورٹر ہسپتال سے چیر مین پیرا میڈیکل سٹاف حاجی زمان گل کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بازوں پر سیاہ پٹیا ں باندھی ہوئی تھی اورمختلف شاہراوں پر مارچ کیا کیا اور مولانا سید شمس الدین چوک میں مظاہرہ اور دھرنا دیا مظاہرے اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد طاہر ہوتک،ضلعی چیر مین حاجی زمان گل،محمد قاسم شیرانی ،رب نظر حریفال،حاجی نعمت اللہ، عبداللہ جان کاکڑاور دیگرنے کہا کہ ہم نے اس پولیو مہم میں بہت قربانیا ں دی ہے لیکن حکومت ہماری تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے انتظامیہ ابھی تک اغوا کی تصدیق نہیں کر رہی ہیں اس موقع پر ضلعی صدر محمد طاہر ہوتک نے پولیومہم سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تمام ہسپتال علاواہ ایمرجنسی اور سینٹر بشمول پیراپری مکمل طور پر بند رہے گی انہوں نے کہ لاپتہ بندے اگر غوا نہیں ہوئے ہیں تو پھر زمین کھا گئی کہ آسمان انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے آراکین کو باحفاظت گھروں کو لایا جائے اور انتہائی بے غوری پر ڈسٹرکٹ ہیلٹھ آفیسر ژوب کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے اغوا کی کھلے عام وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس میں ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر گوال اسماعیل زئی کے ایریا میں مسافر بس اور گاڑی سے اسلحہ کی زور پر 12افراد کو اغوا کرلیے جس میں سے بعد میں ایک کو قتل اور 4 کو رہا کر دئے گئے اُس کے کچھ عرصے بعد اسی مقام سے پی ٹی ایل کے چھ ملازمین اغوا کر لئے گئے اور اب مزید پانچ افراد جس میں سیکورٹی اہلکا ر بھی ہے اغوا کر لئے ہیں یعنی اب تک اس علاقے سے 23افراد اغوا ہوئے ہیں تاہم حالیہ لاپتہ ہونے والے پولیو اراکین اور لیویز اہلکاروں کی انتظامیہ اغوا کی تصدیق نہیں کر رہی ۔

متعلقہ عنوان :