پودوں سے ہمارے ماحول پر مثبت اثرات پڑتے ہیں ‘درخت پودے انسانی صحت کیلئے بھی مفید ہے ‘ہماری زندگی میں پودوں کو بے حد اہمیت حاصل ہے ‘جہاں جتنے زیادہ درخت ہونگے وہاں موسم خوشگوار ہوگابیماریوں کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے گا،

کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ کی شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت

ہفتہ 14 فروری 2015 20:50

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ پودوں اور درختوں سے ہمارے ماحول پر مثبت اثرات پڑتے ہیں درخت پودے انسانی صحت کیلئے بھی مفید ہے ہماری زندگی میں پودوں کو بے حد اہمیت حاصل ہے جہاں جتنے زیادہ درخت ہونگے وہاں موسم خوشگوار ہوگااور بیماریوں کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ وہ ہفتہ کو سبی میں ہونے والی شجر کاری مہم کا افتتاح کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے تمام نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگاکر قومی مہم کو کامیاب بنایا جائے کمشنر سبی نے محکمہ جنگلات کے آفیسران کو بھی ہدایات کی کہ وہ شجر کاری مہم کو کاغذات کی حد تک محددو نہ رکھیں بلکہ پودوں اور درختوں کی افادیت اور ان کے فوائد کے بارے میں بھی عوام کو آگہی وشعور فراہم کریں تاکہ لوگوں بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھکر حصہ لے سکیں کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اور ان کو بروقت پانی کی فراہمی کو بھی ممکن بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ لگائے جانے والے پودوں تناور درخت بنا سکیں اور ہمیں پر سکون ماحول فراہم ہوسکے تمام اداروں کے آفیسران بھی اس مہم میں حصہ لیں اور اپنے دفاتر سمیت دیگر علاقوں میں پودوں کو لگانے کے کام کی خود بھی نگرانی کریں تاکہ ہم ضلع سبی کو گرین سٹی بنانے میں کامیاب ہوجائیں اس موقع پرکمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ نے سرکٹ ہاوٴس سبی میں پودہ لگا کر سبی میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا سرکت ہاوٴس سبی میں ڈپٹی کمشنرسبی سہیل الرحمن بلوچ،چےئر مین ماحولیات بلوچستان و ممتاز معروف قانون دان میر اختیار خان مرغزانی ڈی پی او سبی میر محمد انور کھیتران ، ڈائریکٹر ایگریکلچر سبی محمد ابراہیم بازئی، ایس ای ایرگیشن سبی ارشاد علی جمالی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی حاجی ڈاکٹر افضل لودھانی، ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر سبی میر دین محمد مری ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ای میر عبدالحمید مری، ڈائریکڑ ترقیات سبی وقار الزماں کیانی، بیف سینٹر سبی کے انچارج واجہ عبدالواحد بلوچ، ڈپٹی ڈائریکڑ زراعت میر رسول بخش لونی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر غلام سرور پندرانی ،ایم ایس سول ہسپتال سید غلام سرور ہاشمی ،چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داوٴو رند، ڈویژنل اسکاوٴٹ آرگنائز ر ارشاد احمد خلجی ۔

ایڈمنسٹرٹر سبی سید احسن شاہ، چیف آفیسر محمد خان سیلاچی ، ایس ایچ او سٹی اصف خجک ،سرپرست اعلی سبی پریس کلب حاجی محمد جان مری ، وسیم احمد قریشی ، اسلم خجک، بابو محمد انور خجک سمیت ضلع بھر کے آفیسران نے درخت لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیااس موقع پرخصوصی دعا بھی کی گئی قبل ازیں قومی شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر سبی جعفر علی بلوچ نے کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ کو سبی میں ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ قومی شجر کاری مہم میں ضلع بھر میں 10 سے زائد مختلف اقسام کے پودے لگائیں جائیں گے تاکہ سبی کے ماحول کو بہتر کیا جاسکے درختوں کے لگانے کے بعد ان کی حفاظت کیلئے بھی ٹھوس انتظامات کئے گئے ہے قومی شجر کاری مہم میں سبی سکاوٴٹ ضلع بھر کے آفیسران اہلکار اور سول سوسائٹی کے نمائندے مدد کررہے ہیں سبی میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کرسبی کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی کی جاسکتی ہیں سبی میں قومی شجر کاری مہم میں پہلے دن پانچ ہزار سے زائد پودے لگائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :