ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں پولیواہلکاروں سمیت 5افراد اغواء،

واقعے کیخلاف پیرامیڈیکس کااحتجاجی جلسہ‘واقعے کی مذمت اورمغویوں کی فوری بازیابی کامطالبہ

ہفتہ 14 فروری 2015 20:52

ژوب( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء)ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں پولیواہلکاروں سمیت پانچ افراد اغواء،واقعے کے خلاف پیرامیڈیکس کی جانب احتجاجی جلسہ،واقعے کی مذمت اورمغویوں کی فوری بازیابی کامطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال ژوب سے پولیومہم کے سلسلے میں کو دولیویزاہلکاروں کی نگرانی میں پولیوٹیم کو مرغہ کبزئی کے علاقے بارکوالہ روانہ کردیاگیا۔

لیکن تاحال مذکورہ اہلکاربارکوالہ نہیں پہنچ سکے۔ اورنہ ہی ان کے کوئی رابطہ ممکن ہوسکاہے۔اسپتال زرائع کے مطابق مرغہ کبزئی علاقے کا شمارحساس ترین علاقوں میں ہوتاہے۔اورشبہ ظاہرکیاجارہاہے۔کہ اہلکاروں کو اغواء کیاگیاہے۔واقعے کے خلاف پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے طاہرہوتک کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

اورواقعے کی مذمت کرتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیاگیا۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران ژوب میں مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔واقعے سے ایک ہفتے قبل ژوب کے علاقے گوال سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چھ اہلکاروں کو اغواء کیاگیاتھا ۔جبکہ دسمبرمیں اسلام آبادسے کوئٹہ اورکوئٹہ سے ژوب آنے والے دس افرادکو اغواء کیاگیاتھا۔اغواء ہونے والوں میں ائیرفورس کا ملازم بھی شامل تھا۔جنہیں قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دی گئی تھی۔اغواء کی ذمہ تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔