پھو ل محبت اور امن کے پرچار کا بہترین ذریعہ ہیں،حق پرست ارکان اسمبلی ،

اہلیان نیو کراچی کو پھولوں کی نمائش کے انعقاد سے مُشکبار،صحت مند اور پرامن ماحول میسسر آئیگا،سید کمال احمد

ہفتہ 14 فروری 2015 22:30

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) حق پرست ارکان اسمبلی عبدالوسیم شیخ صلاح الدین،ریحان ہاشمی،وسیم قریشی ،جمال احمد ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بلدیہ وسطی سید کمال احمد نے میونسپل کمشنر کمال مصطفی کے ہمراہ ،نارتھ کراچی 11/C میں قائم نزیر حسین پارک میں دسویں تین روزہ پھولوں کی نمائش ۲۰۱۵ءء کا افتتاح کیا اور نمائش لگے خوش رنگ پھول اور نایاب نسل کے پودوں کو دیکھکر تعریف کئے بنا نہ رہے سکے۔

اس موقع پرحق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے سب سے پہلے پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لئے مغفرت کی دعا کی اورپھولوں کی نمائش میں ہونے والے پروگرام سادگی سے انجام دئیے جانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پھو ل محبت اور امن کے پرچار کا بہترین ذریعہ ہیں کراچی امن پسندوں کا شہر ہے پھولوں کی نمائش اور اسی طرح کے دوسرے پر امن پروگرام کر کے شہریوں کو مثبت تفریح فراہم کرتے رہے گے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ہم امن کے خواہ ہیں اور امن کے قیام کے لئے اپنی جہد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے کہا کہ چند شر پسند عناصر کو امن و سکون تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے حالات میں پھولوں کی نمائش جیسے مثبت پروگرام کا انعقاد کرنے والی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے اور حق پرست قیادت ایسے تمام مثبت پروگراموں کے انعقاد میں تعاون کرتی رہیگی انھوں نے کہا کہ جہاں یہ نمائش عوام کو مثبت تفریح فراہم کررہی ہے رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی نے کہا کہ پھولوں کی یہ نمائش امن قائم کرنے کی طرف ایک مثبت عمل ہے انھوں نے کہا کہ یہ نمائش قدرت کے حسین شاہکار کو عام لوگوں پر افشاں کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو باغبانی اور پھولوں کی اہمیت کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کریگی ۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمدنے کہا کہ پھولوں کی مہک اور تازگی سے محظوظ ہونے کے بعد ترش مزاج لوگ بھی خوش مزاج ہو جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اہلیان نیو کراچی کو پھولوں کی نمائش کے انعقاد سے مُشکبار،صحت مند اور پرامن ماحول میسسر آئیگا میونسپل کمشنرکمال نے کہا کہ نمائش کا اولین مقصد عوام میں پھولوں کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرناہے اس موقع پر بر ا اس موقع ، سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان ،فوکل پرسن نیو کراچی اکبر حسین ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،EXN نیو کراچی نازش رضا و دیگر افسران و کارکنان کے علاوہ پھولوں کی نمائش کو دیکھنے والے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی سید کمال احمدنے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر سال پھولوں کا میلہ سجایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پھولوں کی نمائش میں عوام کا ہجوم دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں کے لوگ پر امن اور محبت کرنے والے ہیں جو بڑی بے صبری سے پھولوں کی نمائش کا انتظار کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کا ہرا بھرا ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں کے شہری پھولوں کے شوقین ہیں ا کہ پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ فیملی فیسٹیول کا بھی انعقاد ہے

متعلقہ عنوان :