ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں مارچ تک بنیادی ادویات کی سو فیصد دستیابی یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ‘ عرفان دولتانہ

اضلاع میں ادویات کی خریداری سینٹرل کنٹریکٹ کے ذریعے ہو گی، ڈرگ فورکاسٹنگ سسٹم کا اجراء بھی کیا گیا ہے‘ رکن اسمبلی

اتوار 15 فروری 2015 12:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں مارچ تک بنیادی ادویات کی سو فیصد دستیابی یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،اضلاع میں ادویات کی خریداری سینٹرل کنٹریکٹ کے ذریعے ہو گی، ادویات کی دستیابی کے حوالے سے ڈرگ فورکاسٹنگ سسٹم کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے تمام ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی مرمت، توسیع، چاردیواریاں مکمل کرنے ، عوام کے لئے پینے کے صاف پانی، واش روم، انتظار گاہیں، راہنمائی کے لئے سائن بورڈ لگانے ، گرمیوں میں ایئرکنڈیشنز چالو کرنے اور ہارٹیکلچر کے منصوبے مکمل کرنے کا بھی ہدف مقرر کردیا ہے- سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، تقسیم اور سٹاک کی مانیٹرنگ کا میکنزم بنایا گیا ہے-ہسپتالوں میں مشینری ، طبی آلات کا انوینٹری کنٹرول سسٹم وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے-ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے- پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے محکمہ صحت کے بارے سٹیزن فیڈ بیک کا نظام وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں میں احتساب اور گڈ گورننس کا سسٹم بذریعہ ایم ایس، ای ڈی او ہیلتھ ، ڈی سی او اور مقامی مخیر حضرات کے تعاون سے چلایا جائے گا- اسی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں بھی یہی سسٹم کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :