یکطرفہ اقدامات کر کے مذہبی طبقے کو باغی بنانے کی سازش ہو رہی ہے،وفاق المدارس

مفاہمت کامیاب نہ ہوئی تو طلبہ کا ملین مارچ بھی ہو سکتا ہے، مولانا زبیر صدیقی

اتوار 15 فروری 2015 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) وفاق المدارس جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا ہے کہ مدارس کے خلاف گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے۔ یکطرفہ اقدامات کر کے مذہبی طبقے کو باغی بنانے کی سازش ہو رہی ہے لیکن ملک کی سنجیدہ مذہبی قیادت صبر کے ذریعے مذہبی طبقے کو کنٹرول کئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہے کہ ہم مفاہمت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں لیکن مفاہمت کی کوئی تدبیر کامیاب نہ ہوئی تو مدارس کے 30 لاکھ طلباء اور ایک لاکھ اساتذہ اپنا آئینی حق لینے کے لئے احتجاج کا آئینی راستہ اختیار کر سکتے ہیں اور جس دن ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا وہ لانگ مارچ بھی ہو گا اور ملین مارچ بھی ہو گا