ترشاوہ پھلوں کے باغبان فروری و مارچ میں نئے پودے لگالیں، محکمہ زراعت کی ہدایت

سمی ، مالٹا ، کینو،کاغذی لیموں،میٹھا، گریپ فروٹ کے باغات لگانے کیلئے صحت مند بیجوں کا انتخاب کیا جائے  ترجمان

اتوار 15 فروری 2015 15:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء)محکمہ زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ ترشاوہ پھلوں کے باغبان فروری کے آخری ہفتہ سے لے کر مارچ کے مہینہ کے دوران نئے پودے لگانے کا عمل مکمل کرلیں مسمی ، مالٹا ، کینو،کاغذی لیموں،میٹھا، گریپ فروٹ کے باغات لگانے کیلئے صحت مند بیجوں کا انتخاب کریں۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ اگر یہ عمل مارچ کے مہینہ کے اندر اندر مکمل کر لیا جائے تو پودوں کی بڑھوتری زیادہ بہتر انداز میں ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے باغات لگانے کیلئے زمین میں کیمیائی تعامل ،ہوا اور پانی کا نکاس اچھا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر زیر زمین سطح آب پانچ میٹر یا اس سے زیادہ وہاں بہترین پودے پرورش پاسکتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ صحت مند روٹ سٹاک کا انتخاب کرتے ہوئے درمیانے قد کے پودے جن کی عمر تین سے سال زیادہ نہ ہو کی بوائی بہتر پیداوار فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترشاوہ پھلوں کی پیوند کاری بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودے کو تھرپس ، سکیل ، ملی بگ اور دیگر بیماریوں سے پاک ہونا چاہئے۔