پاکستان کے مسائل حل ہونے میں ایک دہائی لگے گی،آئی ایم ایف

امیرطبقے کیلئے بجلی پرسبسڈی دو فیصد سے کم ہوکر اعشاریہ سات فیصد پر آگئی رپورٹ

اتوار 15 فروری 2015 15:03

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل حل ہونے میں ایک دہائی لگے گی۔پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معاشی میدان میں اہم پیش رفت ہوئی تاہم اب بھی مزید کام کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی میں اضافے کی شرح چارفیصد سے کم پر آنا اہم کامیابی ہے جس کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے تاہم مہنگائی کم ہونے میں حکومتی پالیسیوں کابھی عمل دخل ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس کی شرح بلحاظ جی ڈی پی صفر اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال بھی ٹیکس ٹوجی ڈی پی میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کے مطابق امیرطبقے کے لیے بجلی پرسبسڈی دو فیصد سے کم ہوکر اعشاریہ سات فیصد پر آگئی۔

متعلقہ عنوان :