محکمہ صحت میں کروڑوں کی کرپشن پر حکومت کی خاموشی اقبال جرم ہے ‘محکمہ صحت، ڈریپ اور مسابقتی کمیشن سے جواب طلب کیا جائے‘ دنیا کے بیشتر ممالک میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی سوئس فارما کمپنی کو مقامی کمپنیوں اور جان لیوا مرض ہرقان میں مبتلاء مریضوں کے استحصال کی اجازت دینا بد دیانتی کی انتہا ہے
پاکستان اکانومی واچ کے صدر مرتضیٰ مغل کی تاجر رہنما سے ملاقات میں بات چیت
اتوار 15 فروری 2015 17:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سندھ میں کروڑوں کی کرپشن پر حکومت کی مسلسل خاموشی معنی خیز اور اقبال جرم کے مترادف ہے۔ذاتی مفادات کی خاطر عوام، مریضوں، قانون، قومی خزانے اور مقامی صنعت کے استحصال اور قانون سے کھیلنے کے جرم میں وزارت صحت سندھ اور اسکے ذیلی ادارے، ڈرگ رجسٹریشن اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ) اور مسابقتی کمیشن بھی ملوث ہیں۔
سپریم کورٹ اس لوٹ مار کا نوٹس لے۔ وہ اتوار کو تاجر رہنما شاہد رشید بٹ اور دیگر سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی سوئس فارما کمپنی کو مقامی کمپنیوں اور جان لیوا مرض ہرقان میں مبتلاء مریضوں کے استحصال کی اجازت دینا بد دیانتی کی انتہا ہے۔(جاری ہے)
اگر مقامی کمپنیاں غیر معیاری مصنوعات بنا رہی ہیں تو انھیں کاروبار کی اجازت کیوں دی گئی ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو ان پر الزام تراشی کرنے والوں کے احتساب کی ضرورت ہے۔
مسابقتی کمیشن نے ایک ملٹی نیشنل کو ایک دوا دو الگ ناموں سے فروخت کرنے اور طبیبوں کی دوا پر سو فیصد کمیشن دینے پر خاموشی اختیار کر کے بددیانتی میں معاونت کی۔ڈاکٹروں کوایک سو فیصد رشوت دینے سے دوا کی قیمت بہت سے مریضوں کی پہنچ سے نکل گئی جو زیادتی کی انتہا ہے۔ڈرپپ جو پہلے ہی کرپشن کے الزامات کا سامنا کر رہا تھا میں ملٹی ٹیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر کی بطور سی ای او تعیناتی سے کثیر القوامی کمپنیوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں جو مقامی صنعت کو خفیف کر کے پاکستان کی مارکیٹ میں مکمل اجارہ داری کی سازشوں میں مصروف ہیں جبکہ عدالت میں محکمہ صحت سندھ کے افسران کی خاموشی الزامات کو تقویت دے رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.