کرکٹ کا بخار، دلہا نے دلہن کے گھر جانے سے انکار کردیا

اتوار 15 فروری 2015 18:29

کرکٹ کا بخار، دلہا نے دلہن کے گھر جانے سے انکار کردیا

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15فروری۔2015ء) کرکٹ کے بخار میں مبتلاء دلہا نے دلہن کے گھر جانے سے انکار کردیا‘ باراتی گاڑیوں میں بیٹھ کر دلہا کو انتظار کرتے رہے جبکہ دلہا میچ دیکھنے میں مصروف رہا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گوجرانوالہ میں پاک بھارت میچ کی وجہ سے دلہا نے بارات لے کر دلہن کے گھر جانے سے انکار کردیا۔ باراتی روانگی کیلئے گاڑیوں میں بیٹھے انتظار کرتے رہے جبکہ دلہا حامد میچ دیکھنے میں مصروف رہا۔ اس موقع پر دلہا کا کہنا تھا کہ جب تک شاہد آفریدی آؤٹ نہیں ہوجاتا تب تک نہیں جاؤں گا۔ آفریدی کی بیٹنگ مس نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :