کے پی کے میں صحت کا اتحاد مہم کا آغاز ہوگیا

پیر 16 فروری 2015 11:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2015ء)خیبر پختونخوا اور فاٹا میں صحت کا اتحاد مہم کا آغاز ہو گیا ۔ ۔35 لاکھ بچوں کو پولیو اور دیگر امراض سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

صحت کا اتحاد مہم کے تحت شمالی وجنوبی وزیرستان ، ایف آر پشاور ، ایف آر بنوں سمیت نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، کرک ، کوہاٹ ، ہنگو ، ڈی آئی خان ، بنوں اور لکی مروت میں آج سے شروع ہو رہی ہے ۔ مہم کے دوران مجموعی طور پر 35 لاکھ بچوں کو پولیو اور دیگر امراض سے بچائو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں ۔ پشاور میں بھی دو روزہ مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے مہم کے دوران دو روز تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے ۔