پشاور: قبائلی علاقوں میں آج تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

پیر 16 فروری 2015 12:00

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترہن اخبار. 16 فروری 2015 ء) : قبائلی علاقوں میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، فاٹا میں انسداد پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر اختیا ر نے بتایا کہ اس مہم کے دوران 6 لاک 95 ہزار اور 274 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور مہم کا ہدف مکمل کرنے کے لیے2897 ٹیمیں تشکیل کی گئی ہیں. شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے.

متعلقہ عنوان :