گوجرانوالہ: ڈی ایچ کیو اسپتال میں سہولتوں کا فقدان، مریض پریشان

پیر 16 فروری 2015 13:13

گوجرانوالہ: (اردو پوائنٹ تازہ ترہن اخبار. 16 فروری 2015 ء) گوجرانوالہ میں موجود ڈی ایچ کیو اسپتال میں علاج کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

(جاری ہے)

مریضوں کا کہنا ہے کہ اس اسپتال میں بنیادی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں اور اسپتال کے ڈاکٹرز بھی اپنی سیٹ پر موجود نہیں ہیں وہاں موجود ایک مریضہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی سکین کے لیے مجھے ڈاکٹر نے آج کی تاریخ دے رکھی تھی لیکن جب میں آئی ہوں تو ڈاکٹر موجود ہی نہیں ہے.