پنجاب میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

پیر 16 فروری 2015 13:53

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء ) پنجاب میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کاآغاز ہوگیا۔ ایک کروڑ اسی لاکھ بچوں کو معذوری سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پشاور کی 97 یونین کونسلز میں بھی پولیو مہم جاری ہے جبکہ چارسدہ میں پولیو مہم کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔پنجاب میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ مہم میں 40 ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ویکسینیٹرز کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے داخلی وخارجی راستوں، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، موٹر وے اور ائیرپورٹس پربھی سفر کرنے والوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ صوبے کے تمام سرکاری اسپتال اور ہیلتھ سنٹرز پر بھی پولیو کے قطرے پلانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں 5 سال تک کی عمر کے ایک کروڑ80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ سرگودھا میں بھی 6 لاکھ 62 ہزار 154 بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے ملتان میں بھی سات لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، فیصل آباد میں بھی پولیو مہئم کا آغاز ہوگیا ہے۔پشاور کی 97 یونین کونسل میں دو روزہ پولیو کا مہم شروع ہوگئی ہے۔ دو روزہ پولیو مہم میں سات لاکھ سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررہ کیا گیا ہے۔ خیبر ایجنسی میں پولیو مہم کے تحت 2 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :