ملتان میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا ‘ پولیو مہم 18 فروری تک جاری رہے گی

پیر 16 فروری 2015 14:22

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) ملتان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ‘ پولیو مہم 18 فروری تک جاری رہے گی ۔ محکمہ صحت ملتان کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 18 سو ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیو کے قطرے گھر گھر پلانے کے علاوہ بس اڈوں ، ہوائی اڈے اور ہسپتالوں میں بھی پلائے جائینگے ‘ پولیو مہم میں سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت رکھے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :