بھارتی شوگرملزمالکان بھی مالی بحران کا شکار

پیر 16 فروری 2015 14:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) بھارتی شوگرملزمالکان بھی مالی بحران کا شکارہوگئے،برآمدی چینی کی مقامی مارکیٹ میں فروخت جاری ہے، قیمت ساڑھے چار سا ل کی کم ترین سطح تک گرگئی۔ دنیا کے دوسرے بڑے چینی برآمد کرنے ملک بھارت میں، شوگر ملز سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ چینی کی برآمد پرمراعات نہ ملنے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پربرآمدی چینی کی فروخت جارہی ہے۔

(جاری ہے)

طلب میں کمی اوررسد بڑھنے سے چینی کی قیمت ساڑھے چار سال کی کم ترین سطح تک گرچکی ہیں۔ ملزمالکان کا کہنا ہے کہ رقم پھنسنے کے باوجود حکومت کاشتکاروں کی ادائیگی کیلئے دباو ڈال رہی ہے۔ ملز مالکان برآمدی چینی ارزاں قیمت پر مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ بھارت میں وفاق اور ریاست کی مقررہ قیمت پرشوگر ملز گنا خرید تی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں پانچ سال کے دوران گنے کی قیمت میں پینسٹھ فیصد اضافہ ،، جبکہ چینی کی قیمت میں آٹھ فیصد کمی ہوئی ہے۔