وزیراعظم آزادکشمیر نے مہاجر اور مقامی میں کوئی فرق نہیں کیا اورنہ ہی برادری ازم پیپلزپارٹی کو گلدستہ بنا دیا ہے‘ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے جو کام کئے ہیں سابق حکومتوں نے 67 سالوں میں نہیں کئے

پیپلزپارتی کے مرکزی راہنما سید شفیق حسین شاہ بخاری کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 16 فروری 2015 15:11

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) پیپلزپارتی کے مرکزی راہنما سید شفیق حسین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے مہاجر اور مقامی میں کوئی فرق نہیں کیا اورنہ ہی برادری ازم پیپلزپارٹی کو گلدستہ بنا دیا ہے‘ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے جو کام کئے ہیں سابق حکومتوں نے 67 سالوں میں نہیں کئے ۔ وہ گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے آزادکشمیر کو ایک مثالی خطہ میں تبدیل کر دیا ہے بڑے بڑے میگا پراجیکٹ حکومت پاکستان سے منظور کراکر انکی تعمیر بھی شروع کی پانچ کے قریب یونیورسٹیاں ،میڈیکل کالج میرپور یونیورسٹی کو فل یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا پورے آزادکشمیر میں جہاں جہاں ضرورت تھی یونیورسٹی دی گئی ہائی سکولوں کو کالج اور کالجز کو ڈگری کالج کا درجہ دیکر تعلیم کو عام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے چھوٹے چھوٹے منصوبے شروع ہیں ۔ عنقریب آزادکشمیر بجلی میں خود کفالت حاصل کر لے گا۔انہوں نے کہا کہ میرپور سے خالق آباد تک سڑک مکمل ہو چکی ہے آگے بھی کام جاری ہے ۔ شہر کے اندر سڑکات کا کام شروع ہے مہاجرین جموں وکشمیر کو جہاں جہاں وہ کالونیوں میں آباد تھے ان کو مفت حقوق ملکیت موجودہ حکومت نے دئیے ۔ نیو سٹی کے آباد لوگوں کے ساتھ واپڈا نے جو زیادتی کی ہے اسکا ازالہ موجود حکومت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کیخلااف جو بیان بازی ہو رہی ہے کہ ائیرپورٹ نہیں بنایا گیا ان لوگوں کو ائیرپورٹ کے بغیر باقی تعمیروترقی کا کام کیوں نہیں نظر آتا ۔ ائیرپورٹ ضرور بنے گا جس پر وزیراعظم ورکر کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :