دل کی تمام بیماریوں کے علاج اور سرجری کیلیے،کراچی میں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اسپتال کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

پیر 16 فروری 2015 16:04

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) دل کی تمام بیماریوں کے علاج اور سرجری کیلیے،کراچی میں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اسپتال کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ اس اسپتال میں غریب اور مستحق مریضوں کے علاج کیلئے خصوصی نظام وضع کیا گیا ہے۔شہید ملت روڈ پر واقع میڈی کیئرکارڈک اینڈ جنرل اسپتال حال ہی میں مکمل ہونے والا یہ اسپتال 150 بستروں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

جدید ترین مشینری اور ٹیکنالوجی کے حامل اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر طارق سہیل نے کہاکہ ہنگامی صورتحال میں یہاں بیک وقت 20 سے زائد مریضوں کو طبی امداد دینے کی سہولت سمیت جدید طرز کے تین آپریشن تھیٹر ،آئی سی یو،اور سی سی یو کے علاوہ آئسو لیشن وارڈ بھی بنائے گئے ہیں ۔امراض قلب کی مناسبت سے اسپتال میں 24 گھنٹے انجیو پلاسٹی اور انجیو گرافی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ایس ایم سہیل ٹرسٹ کے اشتراک سے اسپتال آنے والے غریب اور بے سہارا مریضوں کو خصوصی رعایت بھی دی جائے گی۔امراض قلب کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہونے کے باعث جہاں کئی مریض بر وقت تشخیص سے محروم رہ جاتے ہیں وہیں اس طرح کے سینٹر سے انہیں بروقت اور سستی طبی سہولت میسر آسکے گی۔

متعلقہ عنوان :