درخت ،پودے کرئہ ارض پر بڑھتی آلودگی ، انسانی زندگی کی بقا ء، صحتمند انسانی معاشرے کے اہم ہیں،جسٹس محمد اعظم خان

پیر 16 فروری 2015 17:02

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء)چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ درخت اور پودے نہ صرف معاشی خوشحالی کے حصول کا ذریعہ بلکہ کرئہ ارض پر بڑھتی آلودگی ، انسانی زندگی کی بقا اور صحت مند بین الاقوامی انسانی معاشرے کے انتہائی اہم ترین ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خاتمہ اور خوراک اور ایندھن کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر فرد ، گھر ، محلہ ، کلی ، قبضہ ، شہر ، ضلع اور صوبہ کی سطح تک ایک مربوط ، منظم اور ہمہ گیر قومی پروگرام اور وضع کرنے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی کی از حد ضرورت ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے دفترڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت میرپور کے لان میں شہدائے پشاور کے ایصال ثواب کیلئے شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

دفتر محکمہ زراعت پہنچنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر امتیاز احمد (پی ایچ ڈی) ڈائریکٹر (ر) مرزا خالد محمود ، انجینئر محمود احمد ، زراعت انسپکٹر محمد یوسف اور محکمہ کے افیسران اور ذمہ داران نے چیف جسٹس اور ان کے ہمراہ آنے والے مہمانان گرامی کا استقبال کیا ۔

چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس راجہ محمد سعید خان اور دیگر عدالتی اہلکاران بھی گھے معززین چیف جسٹس نے شہدائے پشاور کی یاد میں انجیر کا پودا لگا یا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ضلع میرپور ڈاکٹر امتیاز احمد نے معززمہمان کو رواں شجرکاری اور دیگر محکمہ جاتی پروگرامز پر خصوصی بریفنگ بھی دی ۔چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ نے کہا کہ محکمہ جنگلا ت کے زیر اہتمام ہر سال لاکھوں پوندے شجرکاری کے نام پر لگائے جار ہے ہیں مگر عملاً ان لاکھوں پوداجات کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا ۔

انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان درختوں کی مناسب دیکھ بھال اور درخت بننے تک ان کی حفاظت یقینی درختوں اور جنگلات کی بے رحمانہ کٹائی کے غیر انسانی عمل کی روک تھام کے لئے متعلقہ محکمے اپنا کردارادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پھلدار پودا جات کیلئے گھروں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر اور باغات کیلئے محکمہ زراعت خصوصی اقدامات اور مناسب سہولیات فراہم کرے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر امتیاز احمد نے کہا کہ سرسبز اور خوشحال کشمیر ہمار مشن ہے اور اس مشن کے حصول کیلئے محکمہ زراعت ہر افسر اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے ادا کریگا۔