سنگاپور ، وزیر اعظم کا مثانے کے سرطان کا کامیاب آپریشن

پیر 16 فروری 2015 17:45

سنگاپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء)سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسائن لونگ کا پیر کے روز مثانے کے سرطان کا کامیاب آپریشن کیا گیا اور امید ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے ، یہ بات ان کے دفتر نے بتائی۔63سالہ لی کا یہ کینسر کے ساتھ دوسرا مقابلہ ہے ، ان کا 1993ء میں ہمفومیا کا مرض لاحق ہونے کی تشخیص کی گئی تھی جس کے لئے انہوں نے کیمو تھراپی کرائی تھی اور اب اس مرض میں افاقہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم لی ہسائن لونگ کا آپریشن کا میاب ہو گیا ہے ، بیان میں سنگاپور جنرل ہاسپٹل کے ممتاز یورو جسٹ کرسٹوفر چنگ ، جنہوں نے آپریشن کیا ، کے الفاظ کا حوالہ دیا گیا ہے کہ ”آپریشن بہت آرام سے ہو گیا ہے اور امید ہے کہ وزیراعظم مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے“۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کرسٹوفر چنگ نے تصدیق کی ہے کہ مثانے کا سرطان ان کے سابقہ مرض لیمفوما سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔