آرمی چیف کی کینسر سے متاثرہ 8سالہ بچے ملاقات، بچے کے جذبے کو سراہا اور صحت سے متعلق دریافت کیا،

شعیب نے خط کے زریعے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی

پیر 16 فروری 2015 18:32

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کینسر سے متاثرہ 8سالہ شعیب سے کور ہیڈکواٹر کراچی میں ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو آرمی جنرل راحیل شریف نے کینسر سے متاثرہ8سالہ بچے سے کور ہیڈکواٹر میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی کے مطابق 8سالہ شعیب نے خط کے زریعے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی ۔پیر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ کراچی میں شعیب کی خواہش کو پورا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شعیب نے ایک دن ملیر کینٹ میں بطور سپاہی پورا دن گزارا۔ملاقات کے دوران شعیب نے آرمی چیف سے فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ۔آرمی چیف نے شعیب کے جذبے کو سراہا اور صحت سے متعلق دریافت کیا ۔

متعلقہ عنوان :