پولیو کے خلاف جہاد میں علماء،قبائلی ،سیاسی،سماجی اورصحافی حلقے ہمارا ساتھ دیں، ڈپٹی کمشنرقلات،

ہمیں اپنے آنے والے کل کومعذورہونے سے بچانا ہوگا یہ ہمارے فرائض میں شامل ہیں، پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پرخطاب

پیر 16 فروری 2015 21:36

خالق آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) پولیو کے خلاف جہاد میں علماء،قبائلی ،سیاسی،سماجی اورصحافی حلقے ہمارا ساتھ دیں ہمیں اپنے آنے والے کل کومعذورہونے سے بچانا ہوگا یہ ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنرقلات صلاح الدین نورزئی، ضلعی آفیسرصحت قلات ڈاکٹرمحمداسلم بلوچ، اسسٹنٹ کمشنرخالق آبادمنگچر محمدسلطان بگٹی ،نیشنل پارٹی کے آرگنائزرخالق آبادمنگچرکامریڈ علی اکبرلانگو، حاجی رسول بخش لانگو، حافظ محب اللہ ناصر، ڈسٹرکٹ ممبر ٹکری عبدالنبی محمدشہی، میرممتاز لانگو، میرقدرت اللہ لانگو، قاری عبداللطیف لانگو، جاویداقبال لانگو،محمدعارف لانگو، کونسلرعبداللہ پندرانی، کونسلرعبدالصمد بنگلزئی،انچارج پولیو ڈاکٹرشاہ جہان محمدشہی اورایریا انچارج عبدالوحید محمدشہی اور دیگرقبائلی و سیاسی عمائدین نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنرقلات صلاح الدین نورزئی اوردیگرنے بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کرضلع قلات میں پولیو مہم کاباقاعدہ افتتاح کیا انہوں نے کہاکہ پولیو ہمارے معاشرے کے لیے ایک ناسورہے اس کے خاتمے کیلئے ہم ملکرجہادکرنا ہوگا جہاں کہیں بھی پولیوکے مہم میں کوتاہی ہواس کی نشاندہی کرکے ہمیں شکایت پہنچایا جائے ہم فوری اورعملی اقدام اٹھائیں گے کیونکہ صحت کے مسئلے پرکسی قسم کاسجمھوتا قابل قبول نہیں ہے اس حوالے سے ہر مکتبہ فکرکو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگایہ ایک شخص ایک طبقہ یا ایک پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے معاشرے کے مستقبل کامسئلہ ہے تمام ڈسپنسریوں، آر ایچ سیز سمیت تمام صحت کے اداروں کے اسٹاف اپنی حاضری یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں کی جائے گی اس موقع پرصحافیوں کوبریفینگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او قلات ڈاکٹراسلم بلوچ نے کہاکہ 216ٹیموں ،26فکس سینٹروں اورصحت کے تمام اداروں کے ذریعے ضلع قلات میں تقریبا( 75600)بچوں کوپولیو کے قطرے 16تا18فروری تک پلائے جائیں گے اس میں مقامی کونسلران، سماجی ورکرز، قبائلی عمائدین سمیت ہرمکتبہ فکرکواپنا اپنا حصہ شامل کرکے اس مہم کوکامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :