لندن گلاسگو حملوں کے الزام میں گرفتار بھارتی نژاد شہری محمد حنیف کے خلاف کثیر المنزلہ عمارت کو تباہ کرنے کا الزام آسٹریلو ی پولیس نے مسترد کردیا

اتوار 22 جولائی 2007 16:58

لندن (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین22 جولائی2007) لندن اور گلاسگو میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے الزام میں آسٹریلیا سے گرفتار ہونے والے بھارتی نژاد شہری محمد حنیف کے خلاف ریاست کوئنز لینڈ میں کثیر المنزلہ عمارت کو تباہ کرنے کا الزام مقامی پولیس نے مسترد کردیا ہے۔ مقامی اخبار نے اپنے اتوار کے شمارے میں دعوٰ ی کیا تھا کہ محمد حنیف نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ کی کثیر المنزلہ عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

(جاری ہے)

اخبار مزید لکھتا ہے کہ گلاسگو ایئرپورٹ میں داخل ہونے والی جلتی ہوئی گاڑی سے محمد حنیف کے زیر استعمال موبائل فون کی سم بھی ملی ہے۔ لیکن آسٹریلیا کی وفاقی پولیس نے ایک بیان میں ان اطلاعات کو غلط قراردیا ہے۔ اے ایف پی کمشنر مائیک کیلٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آسٹریلوی حکام بھارتی نژاد شہری محمد حنیف کے وکلاء سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اس ابہام کو دور کیا جاسکے۔ بھارتی نژاد شہری کے وکلاء کا کہنا ہے کہ محمد حنیف کے خلاف نئے الزامات میں اگر صداقت ہے تو اسے منظر عام پر کیوں نہیں لایا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :