الخدمت کوئٹہ کے شعبہ صحت کے تحت چلنے والے اسپتال سے دولاکھ سے زائد افراد نے استفادہ کیا،سیداحسان اللہ وقاص

پیر 16 فروری 2015 22:38

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب صدر وسابق ممبرپنجاب اسمبلی سیداحسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت کوئٹہ کے شعبہ صحت کے تحت چلنے والے اسپتال ،لیبارٹری ودیگر شعبوں سے گزشتہ سال کے دوران دولاکھ سے زائد افراد نے استفادہ کیاجبکہ آرفن کیئرپروگرام سے ایک سو بیس بچوں کی کفالت کی جا رہی ہیں جبکہ الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹر سے ہزاروں افراد کو خصوصی رعایت پر ٹیسٹ وتشخیص کی سہولیات فراہم کی گئی۔

دکھی انسانیت کی خدمت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بلوچستان میں غربت ،بے روزگاری ،بنیادی ضروریات ناپید ہونے کی وجہ سے حکومت سمیت فلاحی اداروں کی توجہ زیادہ دکار ہیں عوام کی بلارنگ ونسل ہرجگہ خدمت ہماری ترجیحات میں شامل ہے الخدمت کی خدمات میں مخیر حضرات فلاحی ادارے بھی تعاون کرسکتے ہیں ہم رضائے الٰہی کے حصول اور ان کے پریشان حا ل بندوں کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی ، سیکرٹری جنرل جمیل احمد کرد ، محمد حسین ، حکمت یار مینگل ودیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ اور آئند ہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے میدان عمل میں ہیں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی شعبہ صحت میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے عوام کا بڑی تعداد میں الخدمت کے طبی مراکز سے رجوع ہم پر اعتماد کا مظہر ہے ، اسے نہ صرف برقراررکھیں گے بلکہ اس میں اضافے کی بھی کوشش کریں گے ہمارے تمام تر کام اللہ کی رضا کے لئے ہیں ہم خوش نصیب ہے کہ اللہ نے ہمیں اپنے بندوں کی خدمت کے لئے چنا ہے ،ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے دکھی انسانیت کی بہتر سے بہتر خدمت کرے ۔