ڈپٹی کمشنر پنجگور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ مہم کا افتتاح کیا

پیر 16 فروری 2015 22:41

پنجگور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء ) ڈپٹی کمشنر پنجگورسید محراب شاہ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور خان بلوچ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں الگ الگ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ مہم کا افتتاح کیا۔ علاقائی متبرین علماء کرام ،سماجی تنظیموں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر پنجگور سید محراب شاہ نے پولیو کے تین روزہ مہم کا افتتاعی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ملک کو پولیو سے پاک کرنا اور مستقبل کے معماروں کو اس مرض سے چھٹکارہ دلانا انتہائی ضروری ہے ۔

پولیو سے پاک معاشرے میں اس وقت ہم قدم رکھ سکتے ہیں جب ہم اپنی زمہ داریوں کا احساس کر تے ہوئے پولیو مہم میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کر یں ۔انہوں نے کہا بیماریوں کے خلاف ہم ایک جہاد کی مانند رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ اس قومی جہاد میں شرکت کر کے پولیو کو بھا گنے پر مجبور کریں انہوں نے کہا خطر ناک ترین علاقوں میں سیکیوریٹی کی فل فروف انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیو ورکروں کو ہر ممکن سیکیوریٹی فرائم کریں جبکہ ضلع کے تام افیسروں کو پولیو مہم کی نگرانی کر نے کی ہدایت کی ہے۔

پولیو مہم کے دوران میڈیا ،علماء اور ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر کہور خان نے پولیو کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ پولیو مہم 16فروری سے شروع ہو کر تین روز تک جاری رہے گی ۔ان تین روز کے دوران 48000ہزار سے زائد اور پیدائش سے پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے248ٹیمیں تشکیل دی گئے ہیں ۔

جو گھر گھر اور دور دراز علاقوں میں جا کر پولیو کے قچرے پلائے جائیں گے 248ٹیموں کے علاوہ 21فیکسڈ سینٹر ،9ٹرانزٹ پوائنٹ ،4بارڈر پوائنٹ بنائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کے پنجگور سمیت مکران میں اب تک کوئی پولیو کے کیسز سامنے نہیں آیاہے لیکن اس کے با وجود پولیو کو اپنے علاقوں سے جڈ سے ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔پولیو مہم 16فروری سے لیکر تین روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :