حافظ آباد ، نیم پاگل شخص نے پولیو ٹیم پر آہنی راڈ سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کردیا ، ملزم گرفتار ،

ملزم نیم پاگل ظاہر ہوتا ہے،مزید تفتیش جاری ہے ، پولیس ذرائع

پیر 16 فروری 2015 22:43

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) حافظ آباد میں نیم پاگل شخص نے پولیو ٹیم پر آہنی راڈ سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حافظ آباد کے علاقہ جلال پور بھٹیاں میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے جا رہی تھی اچانک ناظم علی نامی شخص نے پولیو ٹیم پر آہنی راڈ سے حملہ کردیا،جس سے محکمہ صحت کے ایک اہلکار اصغر علی کا سر پھٹ گیا،زخمی اہلکار کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے ملزم ناظم علی کو گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع نے کہاکہ ملزم نیم پاگل ظاہر ہوتا ہے،تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :