کراچی کے ممتاز صوفی بزرگ سید قطب عالم شاہ بخاری ،کے سالانہ عرس مبارک کی دوسرے روز کی تقریبات میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی

پیر 16 فروری 2015 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) کراچی کے ممتاز صوفی بزرگ سید قطب عالم شاہ بخاری کے سالانہ عرس مبارک کی دوسرے روز کی تقریبات میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی سیکورٹی خدشات کے باوجود محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین اور مزار کی حفاظت کیلئے ناقص انتظامات کئے گئے اس بار بھی محکمہ اوقاف نے روایتی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطیر فنڈہونے کے باوجود پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز تعینات نہیں کئے محکمہ اوقاف کے ملازمین صرف چندہ بٹورنے میں مصروف رہے عرس کے دوسرے روز ہزاروں عقیدتمندوں نے مزار پر حاضری دی اس دوران فضاء درود و سلام کے ترانوں سے گونجتی رہی زائرین کی جانب سے محفل نعت کا انتظام کیا گیا جس میں نامور نعت خوان حضرات نے ہدیہ عقیدت پیش کیا محکمہ اوقاف کی جانب سے امسال عرس کی تقریبات میں کمیٹی کے کسی ممبر کو مدعو نہیں کیا گیا واضح رہے کہ ممتاز سماجی رہنما حاجی صابر داؤد کمیٹی کے وائس چیئرمین اور جاوید میانداد ،حاجی رفیق پردیسی و دیگر اہم شخصیات کمیٹی کے ممبران ہیں عرس کے موقع پر تمام انتظات زائرین کے چندے سے کئے جارہے ہیں ایک لاکھ ساٹھ ہزار کا فنڈ جاری ہونے کے باوجود محکمہ اوقاف کی کارکردگی صرف ایک واک تھرو گیٹ تک محدود رہی محکمہ کی جانب سے لنگر کی تقسیم کا معقول انتظام نہیں اوقاف ملازمین لنگر زائرین میں تقسیم کرنے کی بجائے تھیلے بھر کر گھروں کو لے جا رہے ہیں تاہم مزار کے باہر پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظام بہتر ہے مزار کے گیٹ پر صرف ایک واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے ہیں جبکہ خواتین زائرین کے گیٹ پر کوئی انتظام نہیں کیا گیانصب ہونے والے واک تھرو گیٹ پر کوئی تجربہ کار عملہ تعینات نہیں کیا گیا زائرین نے محکمہ اوقاف کی ناقص کاکردگی کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :