پیدائش سے لے کر 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلواناانتہائی ضروری ہے تاکہ انہیں کو معذوری سے ہمیشہ کے لئے بچایا جاسکے،ڈپٹی کمشنر لورالائی
پیر 16 فروری 2015 23:12
لورالائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی شاہ زیب کاکڑ نے کہا ہے کہ پیدائش سے لے کر 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلواناانتہائی ضروری ہے تاکہ انہیں کو معذوری سے ہمیشہ کے لئے بچایا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 16تا 19فروری 2015ء ہونے والی چار روزہ پولیو مہم میں والدین، اساتذہ کرام، سرکاری اداروں کے آفیسران وہلکار، یونین کونسلوں کے ڈاکٹر، ایریا منیجرز، پیرا میڈیکل سٹاف، علماء کرام او رقبائلی معتبرین بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر لورالائی نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس دوران ایف سی، پولیس، لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے نوجوان سیکورٹی پر معمور ہوں گے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر نصراللہ غلزئی نے بتایا کہ لورالائی میں پولیو کے قطرے پلوانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جس کے لئے 174ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.