پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے معاشرہ کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنر قلات

پیر 16 فروری 2015 23:12

قلات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے معاشرہ کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ قلات میں سیاسی قائدین،قبائلی رہنماؤں اورعلماء کرام کی پولیو مہم میں شرکت قابل تعریف ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قلات صلاح الدین نورزئی نے آج مند حاجی خالق آباد منگچر میں پولیو کی تین روزہ مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے قاری محب اللہ، قاری محمد شریف ، نیشنل پارٹی کے کامریڈ علی اکبر، بی این پی کے کونسلران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مشترکہ جدوجہد لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پولیو ورکز کو فول سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مہم اس کی نگرانی بھی کی جائے گی تاکہ ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو کی ویکسین پینے سے محروم نہ رہ جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ ساتھ غیرسیاسی تنظیمیں بھی پولیو مہم بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور امید ہے کہ ہم اپنے ضلع کو پولیو سے پاک قراردلوانے میں کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی شرکت سے پولیو مہم کامیاب ہوجائے گا۔ ہمیں چاہئے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے متحد ہوکر کام کریں تاکہ ملک وقوم کی ترقی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :