گلو بل این جی او ،ری ہیب سنٹر برائے علاج منشیات و نفسیات کے زیر اہتمام ڈرگ ہیلتھ کنویشن کا انعقاد

منگل 17 فروری 2015 13:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) گلو بل این جی او ،ری ہیب سنٹر برائے علاج منشیات و نفسیات کے زیر اہتمام ڈرگ ہیلتھ کنویشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شر کت کی پروگرام کے مہمان خصوصی محمد عارف بٹ پاکستان بزنس کونسل (کو یت) تھے جنہوں نے خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کنوشن میں منشیات کی تباہ کاریوں کے بارے میں گلوبل ری ہیب سنٹر کے ماہرین نے معزز شر کا کو بتایا کہ منشیات کیسے ہمارے معاشرے کو تباہ کر رہی ہے خصوصا نوجان نسل اس دلدل میں پھنس کر اپنی زندگیوں کو تباہ و بر باد کر رہے ہیں ۔کنونشن میں گلوبل این جی اوکی سر گر میوں کے بارے میں معزز شر کا ء کو بریف کیا گیا اور آنے والی سر گر میوں کا ایجنڈا پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :