جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے پنجاب بھر میں مرحلہ وار مفت کارپٹ ویکسین مہم کاآغاز

منگل 17 فروری 2015 15:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب معاون خصوصی لائیو سٹاک چوہدری ارشدجٹ نے کہا کہ گائے، بھینس کوگل گھوٹو، بھیڑ، بکریوں کو آنتوں کے زہراور مرغیوں کو رانی کھیت جیسے موذی امراض سے بچاؤ کے مفت حفاظتی ٹیکے لگے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

چینوٹ ، وہاڑی، منڈی بہاؤالدین ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈیرہ غازی خان، قصور، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن، حافظ آباد، میانوالی، ننکانی صاحب، نارروال، خانیوال ، گجرات اوکاڑہ، بھکر، رحیم یار خان، ملتان میں ویکسی نیشن مکمل، 6اضلاع (لاہور ، سیالکوٹ، خوشاب مظفرگڑھ، جھنگ، اٹک،) میں محکمہ کی ٹیمیں نمبردار حضرات/ عمائدین کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں۔

بقیہ اضلاع میں بھی اگلے ماہ تک ویکسی نیشن مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ پنجاب کے خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کے اضلاع میں گھر گھر جا کر جانوروں اور پرندوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی کارپٹ ویکسینیشن مکمل کی جارہی ہے تاکہ 100فیصد ویکسین کا ہدف پورا ہوسکے اور اس کے ساتھ ساتھ جانوروں کے اعدادو شمار بھی اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :