انٹرریجنل یوتھ گیمز خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی منعقد کی جائے گی،قمرزمان،

صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کیلئے نوجوانوں کوکھیل کود کے علاوہ جسمانی ورزش کی طرف راغب کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغازکردیا ہے، وفد سے گفتگو

منگل 17 فروری 2015 19:03

انٹرریجنل یوتھ گیمز خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی منعقد ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء)خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وسکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاورصوبے کے دیکر اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے سنجیدہ ہیں اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کیلئے نوجوانوں کوکھیل کود کے علاوہ جسمانی ورزش کی طرف راغب کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغازکردیا ہے،ضرورت اس امر کی ہے صوبائی حکومت اسلسلے میں خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی بھر پور سربرستی کریں ۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی وضلعی کھیلوں کی ایسوسی ایشنزکی ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان نسل ہماراابہتر مستقبل ہے اوریہ ہم سب کافرض ہے کہ اپنے اس مستقبل کے معماروں کی بہتر رہنمائی کرتے ہوئے انہیں صحتمندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کریں ،تاکہ نوجوان غلط سرگرمیوں سے محفوظ رکھ کر مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی صحتمندانہ سرگرمیوں اور انکی کھیلوں میں دلچسپی تیزی سے فروغ پارہاہے ۔قمرزمان نے وفد کو یقین دلایاکہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی روشنی اورجسٹس (ر)حامد سعید کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی کی نگرانی ہونیوالے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد منتخب کابینہ کام کررہی ہے اورکو ایک قانونی حیثیت رکھتی ہے اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیراہتمام انٹر ریجنل یوتھ خیبر پختو نخوااولمپک ایسوسی ایشن ہی کی نگرانی میں منعقد ہونگے ،سپورٹس ڈائریکٹریٹ ان گیمز کو از خود انعقاد نہیں کرسکتی ۔