چیف جسٹس ناصرالملک کی صحت بہتر ہوگئی ،اسلام آبادگھر پہنچ گئے،

سپریم کورٹ ججزسمیت سینئروکلاء نے ان کی عیادت کی

منگل 17 فروری 2015 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) چیف جسٹس ناصرالملک کی صحت بہتر ہوگئی ،اسلام آبادگھر پہنچ گئے ،سپریم کورٹ ججزسمیت سینئروکلاء نے ان کی عیادت کی ہے ،چیف جسٹس پاکستان ناصرالملک کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے پشاور کے نجی ہسپتال میں انھیں داخل کرایاگیاجس پر ان کی انجیوگرافی کی گئی اب ان کی صحت بہتر ہے اوروہ پشاورسے منگل کے روزاسلام آباد واپس پہنچ گئے جہاں انھوں نے اپنے گھرپرجسٹس مقبول باقرسے سپریم کورٹ جج مقررہونے پر ان سے حلف بھی لیااس دوران سپریم کورٹ کے تمام ججز اوراٹارنی جنرل پاکستان سمیت رجسٹرار سپریم کورٹ سید طاہر شہبازنے بھی شرکت کی ،بعدازاں ججزاوروکلاء نے چیف جسٹس پاکستان کی عیادت بھی کی اوران کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی چیف جسٹس نے اس پر ان کاشکریہ اداکیا

متعلقہ عنوان :