پارا چنار ہسپتال میں فری ایکسرے‘ لیبارٹری ٹیسٹ اور ای سی جی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ماہانہ 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان

منگل 17 فروری 2015 21:44

پارا چنار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) فاٹا کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ امجد علی خان نے پارا چنار ہسپتال میں مریضوں کو فری ایکسرے‘ لیبارٹری ٹیسٹ اور ای سی جی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال کیلئے ماہانہ دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ پولیٹیکل ایجنٹ کرم نے منگل کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پارا چنار کا دورہ کرکے کثروٹی بلاک‘ او پی ڈی اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ امجد علی خان نے ایم ایس ڈاکٹر صابر حسین و دیگر عملے کو مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور پولیٹیکل ایجنٹ نے مریضوں کو ہسپتال میں تمام لیبارٹری ٹیسٹ‘ ای سی جی‘ ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کروانے کا حکم دیا اور اس مد میں ہسپتال کو ماہانہ دو لاکھ روپے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ پی اے کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی تمام ضروریات پوری کرنے اور ادویات کی فراہمی کیلئے بھی متعلقہ حکام سے بات چیت کی جائے گی