ژوب ،پولیو ٹیم ،لیویز اہلکاروں کا اغواء کے قتل کا واقعہ افسوسناک ، قابل مذمت ہے ،شیخ جعفرخان مندوخیل،

علاقے میں امن وامان انتہائی ضروری ہو چکا ،سب کو ملکر کردارادا کرناہوگا ، وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان

منگل 17 فروری 2015 22:45

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صو بائی صدر اور صو بائی وزیر ایکسائز ‘ٹرانسپورٹ اورریونیو شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ گزشتہ روزژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں پولیو ٹیم اور لیویز اہلکاروں کی اغواء کے بعد اغواء کاروں کے ہاتھوں قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں جعفرمندوخیل نے کہاکہ علاقے میں امن وامان انتہائی ضروری ہو چکا ہے اور اس کیلئے ہم سب کو ملکر کردارادا کرناہوگا انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں قتل ہونے والے پولیو ٹیم کے عبدالحمید ڈسپنسر‘ایمبولینس ڈرائیور عبدالصمد‘لیویز اہلکاروں محمد نسیم اورمحمد ایوب کے خاندانوں سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ان کی غم میں برابر کے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبروجمیل کی توفیق نصیب فرمائیں جبکہ قتل ہونے والے پولیو اور لیویز اہلکاروں کیلئے بھی دعائے مغفرت کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صو بائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اس واقعہ پر پورے ژوب کو انتہائی دکھ و غم ہوا ہے اور پورا ژوب غم کے آنسو رو رہا ہے میں اس سلسلے میں حکومت بلوچستان سے غمزدہ خاندانوں کیلئے امداد دلوانگا کیونکہ پولیو ٹیم اورلیویز اہلکاروں نے اپنے فرض کو نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کی ہے اور بڑی قربانی دی ہے جوکہ بلوچستان کے عوام کیلئے فخر کی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :