پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ای ڈی او بہاولنگر

بدھ 18 فروری 2015 12:35

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے 4لاکھ 65ہزار بچوں کو حفاظتی ویکسین دینے کے لئے 1071ٹیمیں تشکیل دی ہیں تفصیل کے مطا بق ای ڈی او بہاولنگر کا ٹی ایچ کیو ہارون آباد کا دورہ دورے کے دوران ایم ایس آفس میں میڈیا کے نمائندگان چوہدری طارق جاوید،ذولفقار سندھی،زاہد حسین انجم سمیت دیگر سے پولیو کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کر نا ہو گا اور اس بیماری کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے پولیو ڈے ضلع بہاولنگر سمیت تمام تحصیلوں میں 16فروری سے شروع ہے تین روزہ پولیو مہم کے دوران بہاولنگر میں 465025بچوں کو حفاظتی ویکسین دینے کے لئے 1071ٹیمں تشکیل دی ہیں جن میں 126فیکس 61ٹرانزنٹ اور 884موبائل ٹیمں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ اس دوران عملے کی کوتائی لاہروائی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا فقیروالی ہسپتال کے متعلق بتایا کہ جلد از جلد ایک ڈاکٹر اور ایک لیڈی ڈاکٹر فقیروالی ہسپتال کو دے دیا جائے گا اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہارون آباد ڈاکٹر فاروق احمد ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر انور سکھیرا سمیت دیگر ڈاکٹر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :