Live Updates

عمران خان کا کے پی کے میں تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے رابطہ ‘تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام ترہ کئی کے والد لیاقت ترہ کئی کو دیا جانیوالا سینیٹ ٹکٹ تنازعے کا سبب بنا ہے ‘ذرائع

بدھ 18 فروری 2015 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کے معاملے پر ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی تاہم ناراض ارکان کے تحفظات برقرار ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختون خوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے ناراض اراکین پر مشتمل ہم خیال گروپ سے رابطہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی نے ناراض اراکین کے تحفظات دور کرانے کی یقین دھانی کرائی پارٹی حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام ترہ کئی کے والد لیاقت ترہ کئی کو دیا جانیوالا سینیٹ ٹکٹ تنازعے کا سبب بنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناراض اراکین صوبائی وزیر صحت کے والد لیاقت ترہ کئی کو سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر بضد ہیں۔ دوسری جانب ایک ناراض رکن کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پرویز خٹک کی یقین دہانی کے باوجود عمران سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات