مقبوضہ کشمیر میں ایڈزسے متاثرہ 2 افراد جاں بحق،70 مریضوں میں وائرس کی تصدیق

بدھ 18 فروری 2015 16:35

سری نگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء ) مقبوضہ کشمیر میں ایڈزسے متاثرہ 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 70 مریضوں میں ایچ ون این ون وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ جموں وکشمیر میں ایڈز سے متاثرہ 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 70 افراد میں ایچ ون این ون وائر کی موجودگی کا پتہ چلا ہے ۔ڈائریکٹر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایس کے آئی ایم ایس) شوکت زرگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک ایچ ون این ون وائرس سے متاثرہ 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 71 مریضوں میں ایچ ون این ون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :