جنوبی وزیرستان میں خسرہ کی وباء شدت اختیارکرگئی،چوبیس گھنٹوں میں چھ بچے جاں بحق ، 9کی حالت تشویشناک

بدھ 18 فروری 2015 17:14

وانا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) جنوبی وزیرستان وانا سب ڈویژن میں خسرہ کی مرض نے وبائی شکل اختیار کر لی گئی ہے چوبیس گھنٹوں میں چھ بچے جاں بحق اور 9کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی (ن)لیگ کے رہنماء غالب خان ایڈوکیٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ اور موجودہ ایجنسی سرجن سے فوری نوٹس لینے اور علاقہ میں خسرہ کی ویکسنیشن مہیاکرنے کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ اگر 24گھنٹوں کے اندر سرکاری ہسپتال اور ڈسپنسریوں میں ویکسینشن مہیا نہ کی گئی تو بچوں کی اموات کا ذمہ دار محکمہ ہیلتھ ہوگا۔

جب اس بابت ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا سے پوچھا گیا نام نہ بتانے کی شرط پر ایک کلرک نے کہا کہ اب تک سرکاری ہسپالوں میں ادویات اور ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی اموات کی تعداد چھ تک پہنچ چکی ہے اور 9بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔اس کے علاوہ درجنوں بچے خسرہ کی مرض میں مبتلہ ہے۔انھوں نے کہا کہ خسرے کی انتظامات نہ ہونے کے باعث مذید بچوں کی اموات میں اضافہ لاحق ہوسکتاہے ۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں خانزادہ کے دو بیٹیاں اسمینا،تاموما اورمیرزادہ خانڈے خیل کی دوبیٹیاں حجرہ اوررخمت بی بی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :