چیف جسٹس فیصل عرب نے شوگر ملز ملکان کے خلاف دائر درخواست سننے سے انکار کردیا

بدھ 18 فروری 2015 17:33

جسٹس فیصل عرب کاشوگر ملزمالکان کیخلاف درخواست سننے سے انکار
جسٹس فیصل عرب کاشوگر ملزمالکان کیخلاف درخواست سننے سے انکار

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب نے شوگر ملز ملکان کے خلاف دائر درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس میں قرار دیا ہے کہ وہ خود آباد گار ہیں اور اس درخواست کی سماعت نہیں کرسکتے لہذا مذکورہ درخواست کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی عدالت میں آباد گاروں کی جانب درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شوگر ملز ملکان کی جانب سے گنا خریدنے اور گریشنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا،جبکہ سابق چیف جسٹس مقبول باقر نے سرکاری مد 182 فی من پر گنا خریدنے کا شوگر ملز ملکان کو حکم دیا تھا،تاہم اب تک شوگر ملز ملکان کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جو کہ توہیں عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے جیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصل عرب کا کہنا تھا کہ میں اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتا کیوں کہ میں خود آبادگار ہوں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت میں 24 فروری کو کیس کی سماعت کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :