لاہور، شہربھر میں انسدادِ پو لیو مہم آخری روز جاری رہی

بدھ 18 فروری 2015 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم آخری روز جاری رہی اور پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیے دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں جس میں رہ جا نے والے 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :