کراچی کے معروف صوفی بزرگ سید قطب عالم شاہ بخاری  کے سالانہ عرس مبارک میں لاکھوں عقیدتمندوں کی شرکت

بدھ 18 فروری 2015 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) کراچی کے معروف صوفی بزرگ سید قطب عالم شاہ بخاری  کے سالانہ عرس مبارک میں لاکھوں عقیدت مندوں نے شہید اسلام سید قطب عالم شاہ بخاری کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عرس کی اختتامی تقریب میں محکمہ اوقاف اور زا‘ئرین کی جانب سے سیکڑوں دیگیں بریانی کی نذر کی جائیں گی تین روز تک جاری رہنے والی تقاریب میں لاکھوں عقیدت مندوں نے مزار پر حاضری دی اس دوران فضاء درودوسلام سے گونجتی رہی محکمہ اوقاف کے سیکرٹری غلام مصطفے پھل کی نگرانی میں عرس کے انتظامات کئے گئے،بدھ کو عرس کی آخری تقریب صبح 9بجے ہوئی، سید قطب عالم شاہ بخاریاچ شریف کے معروف سادات گھرانے میں13رجب 999ہجری کو پیدا ہوئے آپ کا اصل نام سید عبدالوہاب شاہ بخاری تھا قطب عالم شاہ بخاری آپ کا لقب اس لئے مشہور تھا کہ آپ کے ہاتھوں میں ہمیشہ علم رہتا تھا ابتداء میں آپ کو علم شاہ بخاری کے لقب سے اور بعد ازاں آپ کو سید عالم شاہ بخاری کے نام سے پکارا جانے لگا آپ اسلام کی ترویج کیلئے کراچی تشریف لائے جہاںآ پ کے کردارو عمل اور تبلیغ سے متاثر ہوکر لاکھوں ہندو عقیدہ افراد اسلام کے دائرہ میں شامل ہو گئے ان میں نور احمد عرف اچھے بھی شامل ہیں جن کا مزار کھارادر میں اچھی قبر کے نام سے مشہور ہے آپ کو 25جمادی الثانی 1046ہجری کو شہید کیا گیا آپ کے مزار کا کنٹرول 1961سے اوقاف کے پاس ہے قبل ازیں یہاں متولی سسٹم رائج تھا عرس کی تقاریب میں ملک کے طول وعرض سے لاکھوں عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :