صدر کی راولپنڈی امام بارگاہ میں دھماکے مذمت

جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت ، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے،ممنون حسین

بدھ 18 فروری 2015 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کری روڈ امام بارگاہ میں دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے اور معصوم انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو صدر مملکت نے اپنے مذمتی پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

امام بارگارہ دھماکے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشتگردی کے خلاف حکومت اور قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ صدر مملکت نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :