راولپنڈی ، کری روڈ پر واقع امام بارگا قصر سکینہ کے باہر دھماکہ 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی
صدر ممنون حسین و زیر اعظم نواز شریف کی دھماکے کی مذمت ، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت ، مذموم کارروائیاں عوام حکومت اور پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ، صدر،وزیر اعظم ، مجرمان جلد انصاف کے کٹہرے میں ہونگے،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ، حملہ آور کی عمر 20سے 25سال ہوسکتی ہے ، سرائیلی میں بات کررہا تھا،عینی شاہد یوسف ، دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروہ جنداللہ نے قبول کرلی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ بڑھایا جائے، وحدت المسلمین ، مجلس وحدت المسلمین،شیعہ علما کونسل اور تحفظ عزاداری کونسل کا (آج)ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان
بدھ 18 فروری 2015 21:37
راولپنڈی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں کری روڈ پر واقع امام بارگا قصر سکینہ کے باہر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے صدر ممنون حسین و زیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مذموم کارروائیاں عوام حکومت اور پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں مجرمان جلد انصاف کے کٹہرے میں ہونگے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
بدھ کی شب راولپنڈی میں ہائی وے کے قریب کری روڈ پر حملہ آور وں نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کرتے ہوئے واقع امام بارگاہ قصر سکینہ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم خودکش حملہ آور کو امام بارگاہ میں داخل ہونے سے روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے و الوں میں غلام حسین اور عبد الشکور شامل ہیں عینی شاہدین نے بتایا کہ امام بارگاہ میں فائرنگ کی آواز سنتے ہی نمازیوں نے امام بارگاہ کا مرکزی گیٹ بند کردیا جس کے بعد حملہ آور نے دستی بم سے حملہ کیا اور وہ خود بھی اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا اور اس کی خودکش جیکٹ بھی نہ پھٹ سکی تاہم حملہ آور زندہ نہیں رہا سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کی لاش کو قبضے میں لیکر جیکٹ کو ناکارہ بنایا ذرائع کے مطابق حملہ آور لاش قابلِ شناخت ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.